ارشد ندیم نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی
ارشد ندیم نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو اس حوالے سے بتایا۔
Webdesk
|
20 Jan 2025
دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے صفِ اول کے ایتھلیٹ، اولمپین جیولین تھروور ارشد ندیم نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔
ارشد ندیم نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو اس حوالے سے بتایا۔
ارشد ندیم کا بیت اللہ کے سامنے سے احرام میں تصویر شیئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ زندگی میں پہلی بار عمرے کی سعادت حاصل کی ہے جس پر رب کا شکر گزار ہوں۔
ارشد ندیم نے سوشل میڈیا پر کیپشن میں تحریر کیا کہ اس بابرکت موقع پر الحمدللہ میں نے پہلا عمرہ کیا، پوری امت اور اپنے عزیز وطن کے لیے دعا کی، اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں کہ اس کی وجہ یہ سب ممکن ہوا۔
Comments
0 comment