ارشد ندیم پیرس اولمپکس کی تیاری کیلئے جنوبی افریقہ روانہ ہوگئے

ارشد ندیم پیرس اولمپکس کی تیاری کیلئے جنوبی افریقہ روانہ ہوگئے

وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے جنوبی افریقا بھجوانے میں خصوصی دلچسپی لینے پر ان کا مشکور ہوں۔
ارشد ندیم پیرس اولمپکس کی تیاری کیلئے جنوبی افریقہ روانہ ہوگئے

Webdesk

|

12 Apr 2024

 لاہور: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم پیرس اولمپکس کی تیاریوں کے لئے ٹریننگ کے لیے جنوبی افریقا روانہ ہو گئے۔

ارشد ندیم کو جاہانسبرگ بھجوانے کے انتظامات ایتھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سے کیے گئے تھے، جس کے تحت ارشد ندیم پیرس اولمپکس کی تیاریوں کے لیے جنوبی افریقا روانہ ہو گئے۔ جہاں وہ 5 ہفتوں تک ٹریننگ کریں گے۔

ارشد ندیم کا لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر روانگی سے قبل اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے جنوبی افریقا بھجوانے میں خصوصی دلچسپی لینے پر ان کا مشکور ہوں۔

ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ 2 ماہ سے کوچ سلمان قبال کی زیر نگرانی بحالی صحت پروگرام پر عمل پیرا رہا، اب اس قابل ہوچکا ہوں کہ بھرپور ٹریننگ کے ساتھ اپنی پوری توجہ اولمپکس پر مرکوز کروں۔ یقین ہے جولائی میں شیڈول میگاایونٹ میں بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!