رونالڈو کا النصر کلب سے نیا معاہدہ طے، روزانہ کتنی رقم ملے گی؟
Webdesk
|
17 Jan 2025
ریاض: دْنیائے فٹ بال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی کلب النصر سے نئے معاہدے کا اعلان جلد ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق نئے معاہدے کے تحت کرسٹیانو رونالڈو روزانہ 5 لاکھ 50 ہزار یورو یعنی پاکستانی کرنسی میں تقریباً 16 کروڑ روپے معاوضہ لیں گے۔
النصر کلب سے نئے معاہدے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو دْنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹ بالر بن جائیں گے۔ وہ کلب سے سالانہ 183 ملین یورو تنخواہ لیں گے جس کی مالیت پاکستانی کرنسی میں 52 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔
اس کے علاوہ اْن کو کلب کی جانب سے پانچ فیصد پارٹنر شپ کی بھی پیشکش کی گئی ہے، یہ النصر کلب کی جانب سے رونالڈو کے کھیل اور رویے پر اعتماد کا اظہار بھی ہے۔
اس کے علاوہ النصر کلب رونالڈو کی سربراہی میں ایک مضبوط ٹیم بھی تشکیل دینے کا خواہشمند ہے تاکہ وہ میدان میں دیگر کلبس کا بھرپور انداز میں مقابلہ کرسکے۔
Comments
0 comment