سابق بھارتی کرکٹر نے وسیم اکرم کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے

Webdesk
|
9 Jul 2025
نئی دہلی : سابق بھارتی کرکٹر روبن اتھپا نے وسیم اکرم کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔
سابق بھارتی وکٹ کیپر بلے باز روبن اتھپا نے پاکستانی لیجنڈ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی گیند پر مہارت کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم بہت ہنرمند تھے اور گیند کو اپنی مرضی کے مطابق کرواتے تھے، وہ اپنی انگلیوں کو بدل کر مختلف انداز میں بولنگ کرتے تھے مجھے ان سے بالکل پیار ہے۔
واضح رہے کہ وسیم اکرم کا شمار عالمی کرکٹ کی مشہور ترین شخصیات میں ہوتا ہے۔سابق کپتان ون ڈے کی تاریخ کے دوسرے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر ہیں جنہوں نے 356 میچوں میں 23.52 کی اوسط اور 3.89 کی اکانومی ریٹ کے ساتھ 502 وکٹیں حاصل کیں۔
ٹیسٹ کرکٹ میں انہوں نے 104 میچوں میں 414 وکٹیں حاصل کیں، جس میں 23.62 کی شاندار اوسط اور صرف 2.59 کی اکانومی ریٹ ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اکرم نے پاکستان کی 1992 ورلڈ کپ کی تاریخی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔انہیں ان کی آل راؤنڈ کارکردگی پر فائنل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، وسیم اکرم نے 18 گیندوں پر تیز رفتار 33 رنز بنانے اور انگلینڈ کے خلاف تین اہم وکٹیں حاصل کیں۔
وسیم اکرم 10 میچوں میں 3.76 کی اکانومی ریٹ سے 18 وکٹیں لے کر ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر بھی تھے۔
59 سالہ پاکستان کے دوسرے کامیاب ترین ون ڈے کپتان بھی ہیں، جنہوں نے 109 میچوں میں 66 جیتے اور 41 ہارے، جیت کا تناسب 60.55 ہے۔
Comments
0 comment