شعیب ملک نے اپنے استعفے کی تصدیق کردی

شعیب ملک نے اپنے استعفے کی تصدیق کردی

2 ہفتے پہلے پی سی بی کو مینٹور کے عہدے سے دستبردار ہونے کے بارے میں بتا دیا تھا، یہ آسان فیصلہ نہیں تھا۔
شعیب ملک نے اپنے استعفے کی تصدیق کردی

Webdesk

|

14 May 2025

لاہور: پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر شعیب ملک نے پی سی بی کے مینٹور کی حیثیت سے اپنے استعفے کی تصدیق کر دی۔

انہوں نے کہا ہے کہ 2 ہفتے پہلے پی سی بی کو مینٹور کے عہدے سے دستبردار ہونے کے بارے میں بتا دیا تھا، یہ آسان فیصلہ نہیں تھا۔

شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ذاتی کمٹمنٹس اور ذمے داریوں کی وجہ سے مینٹور کا عہدہ رکھنا مشکل تھا، میں نے مناسب سمجھا کہ عہدے سے الگ ہو جاؤں۔

ان کا کہنا ہے کہ نئے مینٹور کے تعینات ہونے تک کنٹریکٹ کے مطابق اپنی ذمیداریاں نبھاو?ں گا، پاکستان کے باصلاحیت کرکٹرز کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا۔

شعیب ملک کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرکٹ میرے خون میں بستی ہے، پاکستان کرکٹ کو کسی بھی پوزیشن میں سپورٹ کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہوں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!