شعیب ملک نے ایک بار پھر بڑا فیصلہ کرلیا

شعیب ملک نے ایک بار پھر بڑا فیصلہ کرلیا

شعیب ملک نے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا
شعیب ملک نے ایک بار پھر بڑا فیصلہ کرلیا

Webdesk

|

3 Jan 2025

سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

شعیب ملک نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ان کا کراچی کنگز کے ساتھ وقت ختم ہوگیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ  فرنچائز اور ساتھیوں کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ شاندار رہا، دو سیزنز میں منیجمنٹ نے انہیں بہت اسپورٹ کیا۔

شعیب ملک نے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ اب وہ  پہلی مرتبہ پی ایس ایل ڈرافٹ کا حصہ بننے کے منتظر ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!