شاداب خان اسپتال میں داخل، اہم آپریشن ہوا

شاداب خان اسپتال میں داخل، اہم آپریشن ہوا

شاداب خان نے اپنی صحت سے متعلق خود مداحوں کو آگاہ کیا ہے
شاداب خان اسپتال میں داخل، اہم آپریشن ہوا

ویب ڈیسک

|

5 Jul 2025

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان اسپتال میں داخل ہیں جہاں اُن کے کاندھے کی سرجری ہوئی ہے۔

شاداب خان نے اپنی طبیعت اور سرجری کے حوالے سے خود ہی مداحوں کو آگاہ کیا اور بتایا کہ اللہ کا شکر ہے اُن کے کاندھے کا آپریشن کامیاب رہا ہے۔

شاداب کے مطابق اب وہ صحت یابی کی طرف گامزن ہے اور کچھ روز آرام کر کے دوبارہ کرکٹ کے میدان میں آنے کیلیے ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔

آل راؤنڈر کے اچانک انکشاف پر پہلے تو مداح حیران ہوئے اور پھر انہوں نے کامیاب آپریشن پر شکر ادا کرتے ہوئے شاداب خان کیلیے نیک خواہشات و جلد صحت یابی کی دعا کی۔

یاد رہے کہ شاداب خان انجری کے باعث قومی ٹیم سے باہر ہیں اور انکی واپسی میں 2 سے 3 ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!