شاہین آفریدی کی طاقت کون ہے؟

شاہین آفریدی کی طاقت کون ہے؟

شاہین آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں سب بتا دیا
شاہین آفریدی کی طاقت کون ہے؟

ویب ڈٰیسک

|

5 Feb 2024

پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے شادی کی پہلی سالگرہ اپنی اہلیہ کے ساتھ منائی اور اُن کے نام جذباتی پیغام بھی جاری کیا۔

شاہین آفریدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں دونوں سالگرہ مبارک کے بورڈ کی طرف دیکھ رہے ہیں اور یہ تصویر پشت سے لی گئی ہے۔

اس تصویر کے ساتھ انہوں نے "شادی کی پہلی سالگرہ مبارک ہو، میری جان ساتھی، میری لائف لائن! میں ہمیشہ ان تمام چیزوں کے لیے آپ کا شکر گزار رہوں گا جو آپ نے میرے لیے کی ہیں اور جن سے میرا دل خوشی سے پھول گیا ہے"۔

انہوں نے لکھا کہ "سال بھر میری طاقت بننے کے لیے آپ کا شکریہ۔ یہ بہت سے لوگوں کے لیے ہے۔ آنے والے کئی سال، ان شاء اللہ"۔

انشا آفریدی پاکستان کے نامور کھلاڑی شاہد آفریدی کی بیٹی ہیں۔

اپنے والدین، دوستوں اور اہل خانہ کی موجودگی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے نوجوان جوڑے نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی تھی۔ اگرچہ جوڑے کے اہل خانہ نے اس تقریب کو پرائیوٹ رکھنے کی کوشش کی، اس کے باوجود ستاروں سے سجی تقریب کی سرخیاں بنی تھیں۔

نوجوان جوڑے نے بعد میں ستمبر 2023 میں اپنی شاندار شادی کی تقریبات منائیں۔

 

https://x.com/iShaheenAfridi/status/1753832056621084846?s=20

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!