شاہین آفریدی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع، آفریدی چند ہفتوں میں نانا بن جائیں گے

شاہین آفریدی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع، آفریدی چند ہفتوں میں نانا بن جائیں گے

گلیسپی کے مطابق شاہین آفریدی چند ہفتوں میں اپنے پہلے بچے کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہیں
شاہین آفریدی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع، آفریدی چند ہفتوں میں نانا بن جائیں گے

ویب ڈیسک

|

12 Jul 2024

پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور ان کی اہلیہ انشا آفریدی  کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

شاہین کے گھر ننھے مہمان کی تصدیق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے جمعے کو کی اور بتایا کہ چوبیس سالہ بولر بنگلادیش کے خلاف ہوم سیریز کا اسی وجہ سے حصہ نہیں ہوں گے۔

گلیسپی کے مطابق شاہین آفریدی چند ہفتوں میں اپنے پہلے بچے کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ہیڈکوچ نے کہا کہ ایسے موقع پر اگر شاہین آفریدی اپنی اہلیہ کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو انہیں آرام کا موقع دیا جائے گا۔

شاہین اور انشا گزشتہ سال 3 فروری کو کراچی میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!