شاہین آفریدی اور محمد عامر کی شاندار بولنگ

شاہین آفریدی اور محمد عامر کی شاندار بولنگ

محمد عامر اور شاہین نے دبئی میں ہونے والے میچ میں شاندار بولنگ کر کے مداحوں کو حیران اور ٹیم کو فتح یاب کردیا
شاہین آفریدی اور محمد عامر کی شاندار بولنگ

ویب ڈیسک

|

26 Jan 2024

دبئی میں ہونے والے آئی ایل ٹی 20 میچ میں شاہین شاہ آفریدی اور محمد عامر نے تباہی مچا دی۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایل ٹی20 میں ڈیزرٹ وائپرز نے گلف جائنٹس کو بآسانی 6 وکٹ سے شکست دے دی، فاتح ٹیم نے 161رنز کا ہدف 8بالز قبل 4 وکٹ پر حاصل کیا۔

اعظم خان26 اور شرفین ردرفورڈ 20رنز پر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ وانندو ہسارنگا 42 اور ایڈم ہوز 39 رنز بنانے میں کامیاب رہے، رچرڈ گلیسن اور ڈومینک ڈریکس نے 2 ،2 وکٹیں لیں۔

قبل ازیں، ناکام سائیڈ نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر 160 رنز اسکور کیے۔ کرس لین نے 63 رنز کی اننگز کھیلی۔

شاہین شاہ آفریدی آتے ہی چھا گئے اور چار اوورز میں 22 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں، اسی طرح محمد عامر نے 27 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!