شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر غور
ویب ڈیسک
|
10 Jan 2025
جنوبی افریقا سے بدترین شکست کے بعد پاکستان ویسٹ انڈیز کے خلاف ملتان میں دو میچز پر مبنی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلیے تیار ہے۔ پہلا ٹیسٹ 17 جنوری کو شروع ہوگا۔
اوپنر صائم ایوب جو جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے، آئندہ ٹیسٹ سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
ڈاکٹروں نے نوجوان اوپنر کو چھ ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ان کی غیر موجودگی میں عبداللہ شفیق کو بطور اوپنز شامل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ شان مسعود اور بابر اعظم بیٹنگ لائن اپ کا حصہ ہوں گے۔
مڈل آرڈر میں کامران غلام، سعود شکیل اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی شمولیت متوقع ہے۔
سلمان علی آغا کی بھی اسکواڈ میں شمولیت متوقع ہے تاہم یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ انہیں چیمپئنز ٹرافی سے پہلے آرام دیا جا سکتا ہے اور ان کی جگہ قاسم اکرم کو موقع دیا جا سکتا ہے۔
فاسٹ بولنگ کے شعبے میں کچھ تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں، اہم بولرشاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو سیریز میں موقع نہیں دیا جائے گا، دونوں کھلاڑیوں کو چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے آرام کا موقع دیا جارہا ہے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانے والے محمد عباس اپنی جگہ برقرار رکھیں گے، جبکہ میر حمزہ اور خُرم شہزاد اسکواڈ میں شامل ہوسکتے ہیں۔
ساجد خان اور نعمان علی کو اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں پاکستان کی تاریخی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
Comments
0 comment