شاہین شاہ آفریدی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

شاہین شاہ آفریدی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

شاہین آفریدی کو مداحوں اور ساتھی کھلاڑیوں کی مبارک باد
شاہین شاہ آفریدی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

Webdesk

|

15 Jul 2024

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر شاہین آفریدی نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔

قومی ٹیم کے ممتاز پیسر نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں وہ احرام باندھے ہوئے ہیں اور بیت اللہ ان کے عقب میں صاف نظر آ رہا ہے۔

اس کے ساتھ کیپشن میں شاہین آفریدی نے لکھا " الحمداللہ! کعبے کی رونق، کعبے کا منظر، اللہ اکبر، اللہ اکبر"۔

شاہین آفریدی کو تصویر شیئر کرنے اور عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر صارفین اور ساتھیوں نے مبارک بادیں دیں جبکہ انہوں نے دعاؤں کی خاص درخواست بھی کی۔

ابتدائی سات گھنٹوں میں ہی مبارک باد دینے والوں کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!