سہواگ اور اہلیہ میں 20 سال بعد طلاق؟
ویب ڈیسک
|
24 Jan 2025
سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ اور اہلیہ کے درمیان طلاق کی افواہیں زیر گردش ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سہواگ اور اُنکی اہلیہ آرتی اہلاوت کے درمیان شادی کے 20 سال بعد علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں جبکہ دونوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا ہے۔
سہوات اور اہلیہ کی جانب سے ایک دوسرے کو انفالو کرنے کے بعد علیحدگی یا طلاق کی خبروں سے زور پکڑ لیا ہے جبکہ بھارتی میڈیا کو سابق کرکٹر کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ دونوں کئی ماہ سے علیحدہ رہ رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سہوات اور آرتی کی 2004 میں شادی ہوئی جس کے بعد اُن کے دو بیٹے ہوئے۔
ایک طرف بھارتی میڈیا دعویٰ کررہی ہے تو دوسری طرف سہواگ یا اُن کی اہلیہ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تاہم بیٹوں کی ماں کے ساتھ تصاویر اور باپ کی عدم موجودگی پر مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔
Comments
0 comment