شیکھر دھون کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

شیکھر دھون کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

کرکٹ کے اس سفر کو الوداع کہنے پر دل میں ایک سکون ہے کہ اپنے ملک کیلئے بہت کھیلا۔
شیکھر دھون کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Webdesk

|

25 Aug 2024

نئی دہلی: بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے ملکی و بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

سوشل میڈیا پر شیکھر دھون نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے اس سفر کو الوداع کہنے پر دل میں ایک سکون ہے کہ اپنے ملک کیلئے بہت کھیلا۔

شیکھر دھون نے کہا کہ میں بی سی سی آئی کا شکر گزار ہوں جنہوں نے موقع دیا، میں خود سے یہ کہتا ہوں کہ اس بات سے دکھی مت ہو کہ ملک کے لیے دوبارہ نہیں کھیلوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں اس بات پر خوش ہوں کہ اپنے ملک کے لیے کھیلا ہوں اور یہ میرے لیے سب سے بڑی بات ہے کہ میں کھیلا۔

شیکھر نے کہا کہ میں آج ایک ایسے موڑ پر کھڑا ہوں جہاں پیچھے دیکھنے پر صرف یادیں اور آگے دیکھنے پر پوری دنیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میری ہمیشہ سے ایک ہی منزل تھی کہ انڈیا کے لیے کھیلنا اور وہ ہوا بھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!