اسپانٹک چوٹی پر جاں بحق پاکستانی کوہ پیما ڈاکٹر اسما مشتاق کی لاش مل گئی

اسپانٹک چوٹی پر جاں بحق پاکستانی کوہ پیما ڈاکٹر اسما مشتاق کی لاش مل گئی

سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے ڈاکٹر اسما مشتاق کی لاش تلاش کرلی ہے۔
اسپانٹک چوٹی پر جاں بحق پاکستانی کوہ پیما ڈاکٹر اسما مشتاق کی لاش مل گئی

Webdesk

|

1 Sep 2026

گلگت بلتستان: اسپانٹک چوٹی پر جاں بحق پاکستانی کوہ پیما ڈاکٹر اسما مشتاق کی لاش مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسپانٹک چوٹی پر جاں بحق ہونے والی پاکستانی کوہ پیما ڈاکٹر اسما مشتاق کی لاش کیمپ 3 سے آگے تلاش کرلی گئی۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بتایا کہ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے ڈاکٹر اسما مشتاق کی لاش تلاش کرلی ہے۔

ریسکیو ٹیم اب علاقے کے دشوار گزار جغرافیہ اور موسمی حالات کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ لاش کو بحفاظت بیس کیمپ تک منتقل کرنے کے لیے حتمی منصوبہ بنایا جاسکے۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بلند پہاڑی علاقے میں موجود خطرات کے باعث لاش کی منتقلی کے لیے انتہائی احتیاط سے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر اسما مشتاق 20 اگست کو قراقرم کے اسپانٹک پہاڑ سے واپسی کے دوران شدید طبی ایمرجنسی کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگئی تھیں۔ان کی لاش کی تلاش اور منتقلی کا آپریشن شدید برف باری، تیز ہواں اور دشوار گزار راستوں کے باعث کئی مرتبہ متاثر ہوا۔

اس سے قبل خراب موسم کے باعث ریسکیو ٹیم کو واپس لوٹنا پڑا تھا، تاہم موسم بہتر ہونے کے بعد ٹیم نے بیس کیمپ سے کیمپ 2 کی جانب دوبارہ پیش قدمی شروع کی۔ریسکیو منصوبے کے تحت ہائی آلٹی ٹیوڈ پورٹرز کو کیمپ 3 تک پہنچ کر لاش کو محفوظ بنانے اور بیس کیمپ منتقل کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

لاش کی منتقلی کے لیے ہیلی کاپٹر کی معاونت بھی منظور کی گئی ہے، جبکہ گلگت بلتستان حکومت اور فورس کمانڈ ناردرن ایریاز کے درمیان ریسکیو آپریشن کے لیے رابطہ جاری ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کو بھی ریسکیو آپریشن کی پیش رفت سے آگاہ رکھا گیا ہے، جبکہ خراب موسم کی صورت میں متبادل انتظامات بھی تیار کیے گئے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!