سرفراز احمد کا مفت تعلیم دینے کیلیے یونیورسٹی بنانے کا اعلان

سرفراز احمد کا مفت تعلیم دینے کیلیے یونیورسٹی بنانے کا اعلان

یونیورسٹی میں نوجوانوں کو بالکل مفت تعلیم دی جائے گی، فیسوں کی وجہ سے نوجوانوں کا پڑھنا مشکل ہوگیا ہے
سرفراز احمد کا مفت تعلیم دینے کیلیے یونیورسٹی بنانے کا اعلان

ویب ڈیسک

|

12 Feb 2024

سابق قومی کپتان سرفراز احمد نے کراچی میں مفت یونیورسٹی بنانے کا اعلان کردیا،زیر تعلیم طلبا اور طالبات کو بلا معاوضہ تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

سرفراز احمد نے کہا کہ مہنگائی کے دور میں حصول علم بہت مشکل ہوگئی ہے،طالب علموں کے لیے تعلیم کے مالی اخراجات کا ادا کرنا ناممکن سا ہوگیا ہے جبکہ بڑھتی ہوئی فیس کے سبب بعض اوقات تعلیمی ادارے میں داخلہ لینا بھی ممکن نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ مالی استعداد نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہیں ہونا چاہیے، فلاحی مقاصد کے لیے کوشاں غیر سرکاری تنظیم کے ساتھ مل کر یونیورسٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سرفراز احمد کے مطابق یونیورسٹی میں طلبا کو مفت تعلیم فراہم کریں گے تاکہ وہ علم حاصل کرکے اپنا مستقبل سنواریں اور ملک و قوم کا نام روشن کریں۔

سابق کپتان نے کہا کہ یونیورسٹی کے قیام کے لیے بھرپور کوشش کررہے ہیں، اس ضمن میں عوامی تعاون بہت ضروری ہے، منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سمیت ملک بھر کے کی جامعات اور ماہرین تعلیم سے بھی رابطے کرکے تعاون حاصل کیا جائےگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!