سرفراز احمد کو بڑا دھچکا

ویب ڈیسک
|
19 Jul 2025
پاکستان کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کو آئندہ 2025 کی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) کے لیے پاکستان چیمپئنز اسکواڈ سے غیر متوقع طور پر باہر کر دیا گیا ہے۔
ٹیم اپنا افتتاحی میچ انگلینڈ چیمپئنز کے خلاف پہلے ہی کھیل چکی ہے جس میں سرفراز کی جگہ شامہ ہونے والے کامران اکمل نے شعیب ملک کی گیند پر آسان کینچ بھی چھوڑا۔
اس پیشرفت کی تصدیق ٹیم کے مالک کامل خان نے کی، جنہوں نے ایک نظرثانی شدہ اسکواڈ کا اعلان کیا جس میں سرفراز کو واضح طور پر شامل نہیں کیا گیا۔
تجربہ کار کامران اکمل کو سرفراز احمد جگہ وکٹ کیپر کے طور پر شامل کیا گیا ہے، جو ٹیم کے بنیادی ڈھانچے میں ایک بڑی تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔
حیران کن طور پر فواد عالم کو حتمی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
سرفراز کا باہر ہونا شائقین اور فالوورز کے لیے ایک جھٹکے سے کم نہیں تھا، خاص طور پر اس سال کے اوائل میں ان کی شمولیت کا اعلان کیا گیا تھا۔
جنوری میں، فرنچائز نے سوشل میڈیا پر ایک آفیشل ویڈیو کے ذریعے ان کی شرکت کی تصدیق کی تھی، جس کے کیپشن میں لکھا تھا: "کپتان، لیڈر، لیجنڈ! سرفراز احمد WCL سیزن 2 کے لیے پاکستان چیمپئنز کا حصہ ہیں۔"
محمد حفیظ اس سال کے ایڈیشن میں پاکستان چیمپئنز کی کپتانی کریں گے، انہوں نے یونس خان کی جگہ لی ہے، جنہوں نے افتتاحی WCL سیزن میں ٹیم کو فائنل تک پہنچایا تھا۔
پاکستان چیمپئنز کا مکمل اسکواڈ:
محمد حفیظ (کپتان)، شاہد آفریدی، شعیب ملک، کامران اکمل، شرجیل خان، فواد عالم، عماد وسیم، وہاب ریاض، سہیل تنویر، آصف علی، صہیب مقصود، عمر امین، رومان رئیس، سہیب خان، عامر یامین
Comments
0 comment