سرفراز احمد کو کسی ٹیم نے نہیں خریدا، پی ایس ایل سے باہر

سرفراز احمد کو کسی ٹیم نے نہیں خریدا، پی ایس ایل سے باہر

سرفراز احمد گزشتہ سیزن تک کوئٹہ کی ٹیم کا حصہ تھے
سرفراز احمد کو کسی ٹیم نے نہیں خریدا، پی ایس ایل سے باہر

ویب ڈیسک

|

13 Jan 2025

قومی ٹیم اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق کپتان سرفراز احمد کو پی ایس ایل 10 میں کسی ٹیم نے بھی نہیں خریدا۔

لاہور کے شاہی قلعہ میں منعقد ہونے والی ڈرافٹنگ کی تقریب میں 6 فرنچائزز نے پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈن، سلور اور ایمرجنگ کیٹگریز میں کھلاڑیاں کا انتخاب کیا۔

سابق کپتان سرفراز احمد  کو اُنکی پرانی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سمیت کسی بھی ٹیم نے نہیں لیا۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل سرفراز نے گلیڈی ایٹرز کے ساتھ اپنا 9 سالہ سفر ختم ہونے کی تصدیق کی تھی۔

گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عرف ندیم بھائی نے کہا تھا کہ سرفراز احمد اس بار نئے روپ میں نظر آئیں گے اور انہیں اہم ذمہ داری دی جائے گی تاہم اس حوالے سے زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

پی ایس ایل میں سب سے مہنگے فروخت ہونے والے کھلاڑی آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ہیں، جنہیں کراچی کنگز نے تین لاکھ ڈالرز کے معاہدے پر خریدا ہے اور یہ رقم پاکستانی کرنسی کے حساب سے 8 کروڑ 36 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!