سرفراز نے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق لب کشائی کردی

Webdesk
|
16 Feb 2025
کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ سے متعلق لب کشائی کردی۔
خصوصی انٹرویو میں سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہر کھلاڑی کو کسی نہ کسی وقت کرکٹ کو خیرباد کہنا پڑتا ہے، جب میں محسوس کروں گا کہ میرا وقت ختم ہو چکا تو خود کھیل کو چھوڑ دوں گا۔
انہوں نے کراچی میں اپنے آبائی علاقے بفرزون اور بچپن کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کہا کہ میں جس گلی میں پیدا ہوا آج بھی وہیں رہتا ہوں، وہاں کے لوگوں نے مجھے بے حد پیار کرتے ہیں۔
سابق کپتان نے کہا کہ میں نے اپنی کرکٹ کی شروعات بھی کراچی کی انہیں گلیوں میں ٹیپ بال کرکٹ سے کی، ہوسکتا ہے کہ میری آنے والی زندگی بھی وہیں گزرے۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ کیریئر میں میری کامیابی کا راز انہیں گلیوں کی کرکٹ اور محنت میں پوشیدہ ہے۔
واضح رہے کہ سرفراز احمد کو رواں پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا تھا جبکہ گزشتہ ایڈیشن میں انکی جگہ افریقی کرکٹر رائلی روسو کو کپتانی سونپی گئی تھی۔
اسی طرح سرفراز احمد نے آخری ٹیسٹ میچ دسمبر 2024 جبکہ آخری ون ڈے جنوبی افریقا کیخلاف 2021 میں کھیلا تھا۔
Comments
0 comment