اسٹیو اسمتھ کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Webdesk
|
5 Mar 2025
دبئی: آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ اسٹیو اسمتھ نے میچ کے بعد ساتھی کھلاڑیوں کو فوری ریٹائرمنٹ کا بتایا۔ کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ اسٹیو اسمتھ ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
اس حوالے سے اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ یہ سفر میرے لیے بڑا شاندار رہا ہے، میں نے ہر لمحے سے پیار کیا ہے، حیران کن لمحات اور شاندار یادیں رہی ہیں، دو ورلڈ کپ جیتنا کیریئر سب سے بڑی کامیابی ہے۔
اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ اب لوگوں کے پاس موقع ہے کہ وہ ورلڈ کپ 2027ئ کی تیاری کریں، ٹیسٹ کرکٹ میرے لیے ترجیح رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کا منتظر ہوں، دورہ ویسٹ انڈیز اور پھر انگلینڈ ہوم سیریز کا منتظر ہوں، میں سمجھتا ہوں کہ میں اس وقت کرکٹ میں بہت حصہ ڈال سکتا ہوں۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں اسٹیو اسمتھ نے پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں کپتانی کی تھی۔چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں بھارت سے شکست ہوئی۔
Comments
0 comment