صوفی مولینوکو آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان مقررکردیا گیا

صوفی مولینوکو آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان مقررکردیا گیا

ٹیسٹ اور ون ڈے میں صوفی مولینو ایلیسا ہیلی کے ساتھ نائب کپتان ہوں گی۔
صوفی مولینوکو آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان مقررکردیا گیا

Webdesk

|

29 Jan 2026

سڈنی: آسٹریلوی کھلاڑی صوفی مولینو کو آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان مقرر کر دیا گیا۔

 کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق صوفی مولینو مارچ میں ریٹائر ہونے والی ایلیسا ہیلی کی جگہ ذمے داری لیں گی، ایلیسا ہیلی مارچ میں تمام فارمیٹس سے ریٹائر ہو رہی ہیں، صوفی مولینو پہلے مرحلے میں بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کپتانی کا ڈیبیو کریں گی۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ایلیسا ہیلی آخری مرتبہ بھارت کے خلاف سیریز میں ٹیسٹ اور ون ڈے میں آسٹریلیا ویمن ٹیم کی قیادت کریں گی، ٹیسٹ اور ون ڈے میں صوفی مولینو ایلیسا ہیلی کے ساتھ نائب کپتان ہوں گی۔

بھارتی ویمن ٹیم دورہ آسٹریلیا میں 3 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے اور 1 ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔کرکٹ آسٹریلیا کے نیشنل سلیکشن پینل نے تینوں فارمیٹس کے لیے اسکواڈ کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی میچز 15، 19 اور 21 فروری جبکہ ون ڈے میچز 24، 27 فروری اور یکم مارچ کو ہوں گے۔ واحد ٹیسٹ میچ 6 مارچ سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!