سوئیڈن کے ہوٹل میں خاتون سے زیادتی، کلیان ایمباپے کیخلاف تحقیقات
Webdesk
|
15 Oct 2024
پیرس: فرانسیسی فٹبالر کلیان ایمباپے کے خلاف سوئیڈن میں خاتون سے زیادتی کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کلیان ایمباپے نے خاتون سے سوئیڈن کے ہوٹل میں زیادتی کی۔
کلیان ایمباپے بدھ سے جمعہ تک سوئیڈن میں تھے جہاں جمعرات کی شب زیادتی کا واقعہ پیش آیا اور معاملہ اس وقت سامنے آیا جب متاثرہ خاتون نگہداشت کے لیے اسپتال پہنچی۔
خبر رساں اداروں کے مطابق پولیس نے کیس کی تصدیق یا تردید نہیں کی تاہم رئیل میڈریڈ اسٹار فٹبالر نے جنسی زیادتی کے الزام کو فیک نیوز قرار دیا ہے۔
امباپے نے طنزاً کہا کہ یہ کیسا اتفاق ہے کہ الزام سماعت سے ایک روز پہلے سامنے آیا ہے، یہ سماعت امباپے کے سابق کلب پی ایس جی کیخلاف ہے جس میں امباپے نے تنخواہوں اور بونس کی مد میں 46 ملین پاونڈ طلب کیے ہیں۔
Comments
0 comment