صائم ایوب کا دوسرا چیک اپ مکمل، کرکٹر نے کیا کہا؟

صائم ایوب کا دوسرا چیک اپ مکمل، کرکٹر نے کیا کہا؟

معائنے کی رپورٹ جلد سامنے آجائیگی، سرجری کا فیصلہ میڈیکل پینل کریگا۔
صائم ایوب کا دوسرا چیک اپ مکمل، کرکٹر نے کیا کہا؟

Webdesk

|

10 Jan 2025

لندن : پاکستانی ٹیم کے اوپننگ بلے باز صائم ایوب کے ٹخنے کا لندن کے کلینک میں دوسرا چیک اپ ہوگیا، صائم کا سینٹرل لندن میں اسپیشلسٹ ڈاکٹر ڈیوڈ ریڈفرن سے اپائنمنٹ طے تھا۔

صائم ایوب اپنے ٹخنے کی چوٹ کا معائنہ کرانے سینٹرل لندن کے کلینک پہنچے، صائم ایوب کے ہمراہ کوچ اظہر محمود بھی تھے۔ صائم ایوب کا گزشتہ روز بھی سینٹرل لندن کے ایک کلینک میں معائنہ کیا گیا تھا۔

اس موقع پر صائم ایوب نے بتایا کہ وہ علاج کے لیے آئے ہیں، ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ ٹخنہ اسٹیبل ہے اور ٹانگ پر ہلکا وزن ڈال سکتا ہوں، میڈیکل پینل مزید معاملات کا فیصلہ کرے گا۔

اظہر محمود کا کہنا تھا کہ صائم کے علاج کے حوالے سے مثبت پیشرفت ہورہی ہے، معائنے کی رپورٹ جلد سامنے آجائیگی، سرجری کا فیصلہ میڈیکل پینل کریگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!