صائم ایوب نے صفر پر آوٹ ہونے کا بابراعظم کا ریکارڈ برابر کر دیا

Webdesk
|
15 Sep 2025
قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز صائم ایوب نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں صفر پر آوٹ ہونے کا بابراعظم کا ریکارڈ برابر کر دیا۔
پاکستانی اوپنر صائم ایوب ایشیا کپ میں اتوار کے روز کھیلے گئے میچ میں پہلی ہی گیند پر کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے تھے۔
ہردیک پانڈیا کی لینتھ ڈلیوری کو سیدھا صائم ایوب نے پوائنٹ پر موجود جسپریت بمراہ کے ہاتھوں میں دے دیا، وہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں ساتویں مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔
صائم ایوب نے پاکستان کی جانب سے مختصر فارمیٹ میں سب سے زیادہ صفر کی خفت سے دوچار ہونے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود سابق کپتان بابراعظم کو جوائن کرلیا، جہاں ان کے ساتھ محمد حفیظ اور کامران اکمل بھی موجود ہیں۔
واضح رہے کہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ صفر پر آوٹ ہونے کا منفی ریکارڈ عمر اکمل کے نام ہے جوکہ 84 میچز میں 10 مرتبہ کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے جبکہ شاہد آفریدی اس فہرست میں 8 صفر کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
Comments
0 comment