سیاسی تناؤ کے باعث بھارتی کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلادیش ملتوی

سیاسی تناؤ کے باعث بھارتی کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلادیش ملتوی

بھارت اور بنگلادیش کے درمیان سیاسی تناؤ کی وجہ سے مودی سرکار نے دورہ ملتوی کرنیکا کہا۔
سیاسی تناؤ کے باعث بھارتی کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلادیش ملتوی

Webdesk

|

4 Jul 2025

 نئی دہلی : بھارت اور بنگلا دیش میں سیاسی تناؤ کے باعث بھارتی کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلادیش ملتوی کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو دورہ بنگلادیش ملتوی کرنے کا کہہ دیا۔

 بھارت اور بنگلادیش کے درمیان سیاسی تناؤ کی وجہ سے مودی سرکار نے دورہ ملتوی کرنیکا کہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے بھارتی ٹیم کے خلاف سیریز کے میڈیا رائٹس کی فروخت بھی روک دی جبکہ بھارتی براڈ کاسٹر کو بتا دیا گیا کہ بنگلادیش سے سیریز اب نہیں ہوگی۔

بی سی بی اہلکار کا کہنا ہے کہ ابھی تک سیریز کی تاریخیں مقرر نہیں کی گئیں۔دوسری جانب بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ اگست میں دورہ مشکل ہے، یہ دورہ ایف ٹی پی کا حصہ ہے۔

 یاد رہے کہ بھارتی ٹیم نے تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے اگست میں بنگلادیش جانا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!