ثانیہ مرزا کو دبئی کی حکومت نے سفیر مقرر کردیا
ثانیہ مرزا کو دبئی اسپورٹس کمپلیکس کا سفیر مقرر کیا گیا ہے
ویب ڈیسک
|
14 Nov 2024
سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو دبئی اسپورٹس کونسل نے اسپورٹس ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے، جو ان کے کیریئر کی ایک اہم کامیابی ہے۔
دبئی اسپورٹس کونسل، جو 2005 میں قائم ہوئی، متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں کھیلوں کے شعبے کی ترقی کے لیے ذمہ دار ہے اور دبئی کے سات مقامی اسپورٹس کلبوں کی نگرانی کرتی ہے۔ کونسل معاشرے میں خاص طور پر خواتین اور بچوں میں جسمانی سرگرمیوں کو فعال طور پر فروغ دیتی ہے۔
ثانیہ نے انسٹاگرام پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا، "دبئی کے لیے کھیلوں کی سفیر بننے پر فخر اور شکرگزار ہوں! اس ناقابل یقین موقع کے لیے شکریہ، دبئی اسپورٹس کونسل۔"
Comments
0 comment