اتھیا شیٹی نے شوہر، کرکٹر کے ایل راہول کے ہمراہ نئی تصاویر شیئرکر دیں

اتھیا شیٹی نے شوہر، کرکٹر کے ایل راہول کے ہمراہ نئی تصاویر شیئرکر دیں

بھارتی کرکٹر کنور لوکیش راہول اپنے یہاں جلد ننھے مہمان کو خوش آمدید کہنے والے ہیں۔
اتھیا شیٹی نے شوہر، کرکٹر کے ایل راہول کے ہمراہ نئی تصاویر شیئرکر دیں

Webdesk

|

13 Mar 2025

بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل اتھیا شیٹی نے شوہر، کرکٹر کے ایل راہول کے ہمراہ نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

سنیل شیٹی کی صاحبزادی اداکارہ اتھیا شیٹی اور بھارتی کرکٹر کنور لوکیش راہول اپنے یہاں جلد ننھے مہمان کو خوش آمدید کہنے والے ہیں۔

اداکارہ نے کے ایل راہول کے ہمراہ اپنا خوبصورت میٹرنٹی فوٹو شوٹ کروایا ہے اور اسے اپنے چاہنے والوں سے شیئر کیا۔

میٹرنٹی فوٹو شوٹ میں کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی کو خوش گوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اتھیا شیٹی کی نئی پوسٹ کے کمنٹ باکس میں بھارتی فلم انڈسٹری سمیت اس جوڑی کے مداح اپنی پسندیدہ جوڑے کے ہاں ننھے مہمان کی آمد سے متعلق پرجوش نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 63 سالہ بھارتی اداکار سنیل شیٹی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ میری بیٹی اتھیا شیٹی کے ہاں بچے کی پیدائش اپریل میں متوقع ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!