’تمھاری پیدائش نے سب کچھ تبدیل کردیا‘

’تمھاری پیدائش نے سب کچھ تبدیل کردیا‘

شاہین آفریدی کا بیٹے کی پیدائش پر جذباتی پیغام
’تمھاری پیدائش نے سب کچھ تبدیل کردیا‘

ویب ڈیسک

|

26 Aug 2024

پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے  اپنے بیٹے علی کی پیدائش پر جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

24 سالہ کرکٹر نے انسٹاگرام پر آفریدی کی انگلی پکڑے بچے کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’یہ لمحہ سب کچھ بدل دیتا ہے!‘‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’میرا دل بھر گیا ہے اور میری زندگی بہت بہتر ہو گئی ہے۔ 24/08/2024 ہمیشہ ہمارے لیے خاص رہے گا، میں دنیا علی آفریدی میں تمھیں خوش آمدید کہتا ہوں ‘‘۔

تیز رفتار کھلاڑی نے اپنی اہلیہ انشا آفریدی کا بھی شکریہ ادا کیا کہ "انہیں تمام تکالیف برداشت کرنی پڑیں"۔ 

آفریدی نے اپنے ننھے بچے کی پیدائش کے بعد ملنے والی محبت اور دعاؤں پر شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ ’"میری  فیملی کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔"

اس پوسٹ کو شائقین اور ساتھی کرکٹرز کی جانب سے ہزاروں لائکس اور مبارکبادیں موصول ہوئی ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستانی اسٹار کے ہاں ہفتہ 24 اگست کو بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!