تمیم اقبال کا کرکٹ سے دوبارہ ریٹائرمنٹ کا اعلان

تمیم اقبال کا کرکٹ سے دوبارہ ریٹائرمنٹ کا اعلان

تمیم اقبال نے یہ اعلان دوسری بار کیا ہے
تمیم اقبال کا کرکٹ سے دوبارہ ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویب ڈیسک

|

11 Jan 2025

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال نے دوسری بار انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 35 سالہ بلے باز اس سے قبل 2023 میں کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں تاہم انہوں نے سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی سفارش پر ایک ہی دن بعد فیصلہ واپس لے لیا تھا۔

تمیم اقبال کے کیریئر پر ایک نظر

بلے باز تمیم اقبال نے 70 ٹیسٹ میچز، 243 ون ڈے اور 78 ٹی 20 میچز میں بنگلادیش کی نمائندگی کی اور انہوں نے بالترتیب 5134، 8357 ، 1758 رنز بنائے ہیں۔

انہوں نے 2008ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا جبکہ 2007ء میں  ایک روزہ اور ٹی20 کرکٹ کا آغاز کیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!