ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاکستانی ٹیم سری لنکا میں بھی ملکی کھانوں سے لطف اندوز
روایتی پاکستانی کھانوں سمیت دیگر ڈشز بھی دستیاب ہوتی ہیں
Webdesk
|
12 Feb 2026
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شریک پاکستان ٹیم سی لنکا میں بھی پاکستانی کھانوں سے لطف اندوز ہو نے لگی ۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کو سری لنکا میں پاکستانی شیف کی خدمات حاصل ہیں قومی کرکٹ اسکواڈ پاکستان سے شیف کو ساتھ لے کر گیا ۔
ذرائع کے مطابق میگا ایونٹ کے دوران کرکٹرز کی خوراک کا خیال رکھنے کے لیے شیف ساتھ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، مینیو کے مطابق کھلاڑیوں کو ان کی پسند کی مختلف ڈشز دستیاب ہوتی ہیں۔
روایتی پاکستانی کھانوں سمیت دیگر ڈشز بھی دستیاب ہوتی ہیں، کھلاڑیوں کو پریکٹس سیشن اور میچز کے دوران ڈریسنگ روم میں بھی اپنے شیف کے بنائے کھانے ملتے ہیں۔ٹیم کے ساتھ ذاتی شیف کی موجودگی سے قومی کرکٹرز بہت خوش ہیں۔
Comments
0 comment