ٹیم کی بدترین کارکردگی کے باوجود رضوان کا پی سی بی سے مزید اختیارات مانگنے کا فیصلہ

ٹیم کی بدترین کارکردگی کے باوجود رضوان کا پی سی بی سے مزید اختیارات مانگنے کا فیصلہ

محمد رضوان چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کر کے اپنے تحفظات کا اظہار کریں گے
ٹیم کی بدترین کارکردگی کے باوجود رضوان کا پی سی بی سے مزید اختیارات مانگنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

10 Apr 2025

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور سابق کپتان بابر اعظم جلد ہی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات کرکے مزید اختیارات مانگیں گے۔

ذرائع کے مطابق محمد رضوان اس ملاقات میں وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز سے ان کی ڈراپ کیے جانے کے فیصلے پر بات کریں گے۔  

رپورٹس کے مطابق محمد رضوان ٹیم کی حالیہ ناکامیوں کے باوجود اپنے اختیارات میں اضافہ چاہتے ہیں اور اگر ان کی بات نہ مانی گئی تو وہ استعفیٰ بھی دے سکتے ہیں۔

پی سی بی کے ایک سینئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ رضوان اور بابر اعظم دونوں سلیکٹرز کے فیصلے سے ناخوش ہیں، جس میں انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز سے باہر کر دیا گیا تھا تاکہ نئے کپتان سلمان آغا کی قیادت میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جا سکے۔  

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں 0-3 سے شکست کے بعد، محمد رضوان نے میچ پریزنٹیشن کے دوران کہا تھا کہ ٹیم میں تبدیلیاں ان کے اختیار میں نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "ٹیم میں تبدیلیوں کے بارے میں میں کچھ نہیں کہہ سکتا، یہ میرا کام نہیں ہے۔ یہاں (ون ڈے میں) میرے پاس مکمل اختیارات نہیں ہیں۔ ٹی20 سیریز میں کپتان اور ٹیم میں تبدیلیوں کا فیصلہ پہلے ہی ہو چکا تھا، جسے ہمیں قبول کرنا پڑا۔"

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ محمد رضوان کا ہیڈ کوچ عاقب جاوید کے ساتھ پہلے دو میچوں میں پلیئنگ الیون کے انتخاب پر تنازعہ ہوا تھا۔ رضوان 5 ریگولر بولرز کھیلانا چاہتے تھے، لیکن کوچ نے 4 بولرز کے ساتھ پارٹ ٹائم بولرز سلمان آغا اور عرفان خان نثار کو ترجیح دی، جو مہنگے ثابت ہوئے۔ دونوں نے مل کر 118 رنز دیے، جس سے ٹیم کو نقصان پہنچا۔  

اب دیکھنا یہ ہے کہ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کپتان اور سابق کپتان کی باتوں پر کیا ردعمل دیتے ہیں اور کیا رضوان کو مزید اختیارات دیے جائیں گے یا نہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!