ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کریگی، بی سی سی آئی نے آئی سی سی کو آگاہ کردیا

ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کریگی، بی سی سی آئی نے آئی سی سی کو آگاہ کردیا

بی سی سی آئی نے آئی سی سی سے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے مشورہ دیا ہے کہ ٹیم کو پاکستان نہ بھیجا جائے۔
ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کریگی، بی سی سی آئی نے آئی سی سی کو آگاہ کردیا

Webdesk

|

10 Nov 2024

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو اس حوالے سے بتادیاہے کہ بھارتی ٹیم چمپیئنز ٹرافی 2025 کے لئے پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی۔

کرک انفو کی رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ بی سی سی آئی نے آئی سی سی سے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے مشورہ دیا ہے کہ ٹیم کو پاکستان نہ بھیجا جائے۔

رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی نے آئی سی سی کو رواں ہفتے کے شروع میں ہی آگاہ کیا تھا تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ زبانی طور پر آگاہ کیا گیا ہے یا تحریری طور پر آئی سی سی کو ٹیم کی عدم شرکت کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔

مزید یہ کہ یہ امکان ہے کہ آئی سی سی تحریری طور پر آگاہی چاہے گی تاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس حوالے سے آگاہ کیا جاسکے۔

رپورٹ کے مطابق اس پیش رفت کے بعد چمپیئنز ٹرافی شیڈول کے اعلان کے لیے اگلے ہفتے لاہور میں ہونے والی تقریب بھی ممکنہ طور پر ملتوی ہوجائے گی۔

بھارت کے انکار کے بعد اب چمپیئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت منعقد ہوسکتی ہے اور اگر ایسا ہوا تو ٹورنامنٹ کے میچز پاکستان کے ساتھ ساتھ دوسرے مقام پر بھی کھیلے جائیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!