ٹیم سے سیاست ختم کردی، بھارت سے بھیک نہیں برابری پر بات ہوگی، محسن نقوی

ویب ڈیسک
|
24 Aug 2025
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان اب بھارت کے ساتھ مذاکرات کی بھیک نہیں مانگے گا اور مستقبل میں جو بھی بات ہوگی وہ برابری کی بنیاد پر ہوگی۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ موقف اختیار کیا کہ اب وہ وقت گزر چکا ہے جب پاکستان بھارت سے بات چیت کے لیے بے چین تھا۔ اب دونوں ممالک کے درمیان ہر قسم کے تعلقات برابری کی سطح پر قائم ہوں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ بھارت اگر برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں ورنہ وہ دور چلا گیا جب ہمیں بھارت سے درخواستیں کرنی پڑتی تھی۔
محسن نقوی کا یہ اشارہ کرکٹ میچ کی طرف تھا کیونکہ انہوں نے ایک کرکٹ ایونٹ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ٹیم میں کسی لڑکے کی شمولیت کا نکالنا اُن کے ہاتھ میں نہیں کیونکہ یہ سارا معاملہ سلیکشن کمیٹی، مینجمنٹ اور کپتان دیکھتے ہیں۔ محسن نقوی نے امید ظاہر کی کہ ٹٰم ایشیا کپ میں اچھا کھیلے گی اور انہوں نے شہریوں سے کہا کہ ہم محنت کروا رہے ہیں نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے لہذا اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں اور انہیں تنقید کا نشانہ نہ بنائیں۔
چیئرمین پی سی بی نے یہ بی کہا کہ ٹیم سے سیاست ختم کردی ہے اور اب ٹیلنٹ کی بنیاد پر لڑکے آرہے ہیں، نئے کھلاڑی آنا ہمارے مستقبل کیلیے بہت اچھا ہے۔
Comments
0 comment