توجہ سہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ پر ہے، صاحبزادہ فرحان

توجہ سہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ پر ہے، صاحبزادہ فرحان

صائم ایوب کے ساتھ حکمت عملی بنائی تھی اور ویسا ہی کیا۔
توجہ سہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ پر ہے، صاحبزادہ فرحان

Webdesk

|

5 Aug 2025

فلوریڈا: پاکستان کے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ توجہ سہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ پر ہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ کے ہیرو صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ جیت میں حصہ ڈالنے پر خوشی ہے۔انہوں نے کہا کہ صائم ایوب کے ساتھ حکمت عملی بنائی تھی اور ویسا ہی کیا۔

واضح رہے کہ صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے 138 رنز کی شاندار شراکت قائم کی اور گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے۔پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی ٹی 20 سیریز میں 2ـ1 سے کامیابی حاصل کی اور آخری ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز کو 13 رنز سے شکست دی۔

پاکستان نے مقررہ اوورز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 189 رنز بنائے، صاحبزادہ فرحان نے 53 گیندوں پر 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں پانچ چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔

صائم ایوب نے سیریز میں دوسری نصف سنچری اسکور کی، انہوں نے 49 گیندوں پر دو چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 66 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر، روسٹن چیز اور شمر جوزف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

شائے ہوپ الیون 190 رنز کے تعاقب میں 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بناسکی، ایلک ایتھانازے نے 60 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، شیرفین ردرفورڈ نے 35 گیندوں پر 51 رنز بناسکے لیکن وہ اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلواسکے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف، حسن علی، محمد نواز، صائم ایوب اور سفیان مقیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!