اوول ٹیسٹ: بھارت نے انگلینڈ کو شکست دیکر سیریز برابر کردی

اوول ٹیسٹ: بھارت نے انگلینڈ کو شکست دیکر سیریز برابر کردی

پانچویں اور آخری دن انگلینڈ کو جیت کیلئے 35 رنز جبکہ بھارت کو چار وکٹیں درکار تھیں۔
اوول ٹیسٹ: بھارت نے انگلینڈ کو شکست دیکر سیریز برابر کردی

Webdesk

|

4 Aug 2025

لندن:بھارت نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 6 رنز سے شکست دیکر سیریز 2-2 سے برابر کردی۔

انگلینڈ کی ٹیم نے اوول میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ٹیسٹ میں 374 رنز کے ہدف سے صرف 6 رنز کی دوری پر آوٹ ہوگئی۔

پانچویں اور آخری دن انگلینڈ کو جیت کیلئے 35 رنز جبکہ بھارت کو چار وکٹیں درکار تھیں۔

محمد سراج نے آخری روز تین کھلاڑیوں کو آوٹ کرکے انگلینڈ کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا  جبکہ پراسدھ کرشنا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ نے اوول میں کھیلے گئے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا  فیصلہ کیا تھا۔ بھارت کی پہلی اننگز 224 رنز پر سمٹ گئی، جس کے جواب میں انگلینڈ نے 247 رنز بنا کر 23 رنز کی معمولی برتری حاصل کی۔

بھارت نے دوسری اننگز میں شاندار واپسی کرتے ہوئے 396 رنز اسکور کیے اور انگلینڈ کو فتح کے لیے 374 رنز کا ہدف دیا۔ یشسوی جیسوال نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 118 رنز کی اننگز کھیلی۔

ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ نے 105 اور ہیری بروک نے 111 رنز کی جاندار اننگز کھیلی تاہم پوری ٹیم 367 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور جیت سے صرف 6 رنز کی دوری پر رہ گئی۔

بھارت کی جانب سے محمد سراج نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے میچ میں مجموعی طور پر 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ پراسدھ کرشنا نے 4 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ اکاش دیپ کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!