آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول، پاک بھارت ٹیمیں کب اور کہاں مدمقابل آئیں گی؟

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول، پاک بھارت ٹیمیں کب اور کہاں مدمقابل آئیں گی؟

آئی سی سی کی جانب سے جلد شیڈول جاری کیے جانے کا امکان ہے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول، پاک بھارت ٹیمیں کب اور کہاں مدمقابل آئیں گی؟

ویب ڈیسک

|

21 Dec 2024

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا، جس کے مطابق ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے ہوگا جبکہ افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کراچی میں مدمقابل آئیں گی۔

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو (دبئی) میں کھیلا جائے گا، فائنل 9 مارچ کو لاہور یا نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ (اگر بھارت فائنل میں پہنچا)

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم اپنا تیسرا میچ 27 فروری کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی، پہلا سیمی فائنل 3 مارچ اور دوسرا 4 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کے فائنل کے لیے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے جبکہ نیوٹرل وینیو کے لیے دبئی کو فائنل کر لیا گیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے  جلد ایونٹ کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!