آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری، بابر اعظم کی 6 درجہ تنزلی

آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری، بابر اعظم کی 6 درجہ تنزلی

بابر اعظم 9ویں نمبر پر پہنچ گئے، رضوان ترقی کے بعد گیارہویں پوزیشن پر آگئے
آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری، بابر اعظم کی 6 درجہ تنزلی

ویب ڈیسک

|

28 Aug 2024

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس میں بابر اعظم کی چھ درجے تنزلی ہوئی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی تازہ ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم چھ درجے تنزلی کے بعد تیسری سے نویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

رینکنگ کے مطابق بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میں عمدہ بیٹنگ کی بدولت محمد رضوان 7 درجے ترقی کے بعد ٹاپ الیون میں شامل ہوگئے۔ اسی طرح قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بھی ترقی کے بعد 13ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ٹیسٹ رینکنگ میں شاہین آفریدی دو درجہ تنزلی کے بعد 10ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

انگلینڈ کے جوئے روٹ ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے، کین ولیمسن اور ڈیرل مچل بالترتیب دوسری تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ انگلینڈ کے ہیری بروکس 3 درجہ ترقی کے بعد چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!