ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کا نیا نغمہ جاری
پی ایس ایل 11 کا نغمہ عالمی شہرت یافتہ نامور گلوکار عاطف اسلم نے گایا ہے۔
Webdesk
|
25 Mar 2026
کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کا نغمہ جاری کردیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کا نغمہ عالمی شہرت یافتہ نامور گلوکار عاطف اسلم نے گایا ہے۔
نغمے کی تھیم کھیلیں گے بیٹ پہ ہے جس میں معروف گلوکارہ آئمہ بیگ، صابری سسٹرز اور دانیا کنول نے بھی آوازیں شامل کی ہیں۔
دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں ہونے والی تقریب میں ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں اور معزز شخصیات کا استقبال کیا، اس تقریب کے دوران پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کے نئے شیڈول کے مطابق ایونٹ 26 مارچ سے 3 مئی تک 2 شہروں کراچی اور لاہور میں کھیلا جائے گا۔
Comments
0 comment