این بشپ نے شاہین آفریدی کو' 'بے بی اسٹارک'' قرار دے دیا

این بشپ نے شاہین آفریدی کو' 'بے بی اسٹارک'' قرار دے دیا

بشپ نے بیٹرز کا مشورہ دیا کہ وہ اسٹارک کے ساتھ ساتھ پاکستان کے شاہین کے خلاف بھی اپنے اسٹمپ کی حفاظت کریں
این بشپ نے شاہین آفریدی کو' 'بے بی اسٹارک'' قرار دے دیا

Webdesk

|

16 Jul 2025

کنگس ٹاؤن:  ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بولر اور معروف کمنٹیٹر این بشپ نے شاہین آفریدی کو 'بے بی اسٹارک' قرار دے دیا۔

سابق ویسٹ انڈین فاسٹ بولر این بشپ نے آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میں کمنٹری کے دوران شاہین آفریدی کا موازنہ آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک سے کرتے ہوئے انہیں 'بے بی شارک' کہہ دیا۔

بشپ نے میچ کے درمیان اپنا تجربہ شیئر کیا جب اسٹارک نے صرف 15 گیندوں پر پانچ وکٹیں لے کر ہوم سائیڈ کے ٹاپ اور مڈل آرڈر کو تہس نہس کردیا۔

بشپ نے بیٹرز کا مشورہ دیا کہ وہ اسٹارک کے ساتھ ساتھ پاکستان کے شاہین کے خلاف بھی اپنے اسٹمپ کی حفاظت کریں۔ انہوں نے آسٹریلیا کے گلین میک گرا، ویسٹ انڈیز کے کرٹلی ایمبروز، کورٹنی والش جیسے لیجنڈری فاسٹ بولرز کا بھی ذکر کیا جنہوں نے اپنی دراز قد سے بلے بازوں کو خوف زدہ کیا۔

این بشپ نے کہا کہ اب شاہین آفریدی مل گیا ہے میں نے سوچا تھا کہ وہ 'بے بی اسٹارک' ہیں۔

واضح رہے کہ 2018 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے شاہین اب تک 31 ٹیسٹ، 64 ون ڈے اور 79 ٹی ٹوینٹی میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں اور 345 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔شاہین آفریدی کو 2021 میں آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!