ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے، ہم بھی تیار ہیں، ٹرمپ کا اعلان
ٹرمپ نے کہا ایران کی طرف بڑی فورس بھیجی جا رہی ہے
Webdesk
|
23 Jan 2026
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے ہم بھی بات چیت کے لیے تیار ہیں۔
اپریل میں چین کا دورہ کریں گے اور سال کے اختتام پر چینی صدر امریکا آئیں گے۔ زیلنسکی اور پیوتن دونوں معاہدہ کرنا چاہتے ہیں،جلد معلوم ہو جائے گا۔
اپنے ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا ایران کی طرف بڑی فورس بھیجی جا رہی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا امریکی فوجی اثاثے مشرق وسطی منتقل ہو رہے ہیں، گرین لینڈ کی سکیورٹی پر نیٹو کے ساتھ مل کر کام کرنیکا وعدہ کیا ہے۔
Comments
0 comment