ایشیاء کپ: بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

ایشیاء کپ: بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

بھارت کیخلاف پاکستان کی پہلی وکٹ پہلی ہی گیند پر گری
ایشیاء کپ: بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

Webdesk

|

14 Sep 2025

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 2025 کے چھٹے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے با آسانی شکست سے دوچار کردیا۔

بھارتی بولرز نے قومی ٹیم کے بلے بازوں پر شدید پریشر بڑھادیا ،جس کے سبب قومی ٹیم بڑا اسکور کرنے میں ناکام اور 20 اوور کے اختتام پر پاکستانی ٹیم 127 رنز بنا سکی۔ بھارت نے 127 رنز کا ہدف 16 ویں اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔

 بھارت کیخلاف پاکستان کی پہلی وکٹ پہلی ہی گیند پر گری، صائم ایوب  پانڈیا کی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے۔

پاکستان کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حارث تھے جو 6 کے مجموعی اسکور پر 3 رنز بنا کر بمراہ کے ہاتھوں وکٹ پویلین لوٹ گئے۔

45کے مجموعی اسکور پر فخر زمان 17 رنز بنا کر آٹ ہوئے، انہیں اکشر پٹیل نے آٹ کیا۔ ان کے بعد پاکستانی کپتان سلمان آغا بھی 3 رنز بنا کر اکشر پٹیل کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

حسن نواز بھی 5 رنز بنا کر آٹ ہوگئے، کلدیپ یادیو نے ان کی وکٹ حاصل کی، ان کے بعد حسن نواز  بھی پہلی ہی گیند پر کلدیپ یادیو کا شکار بن گئے۔

بھارت کیخلاف پاکستان کی نویں وکٹ 111 رنز پر گری، سفیان مقیم 10رنز بنا کر آٹ ہوئے۔

شاہین آفریدی نے آخری اوورز میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ہاردک پانڈیا کو یکے بعد دیگرے 2 چھکے لگائے۔


Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!