ایشیا کپ: پاک بھارت ٹاکرا 2 بار ہونے کا امکان

ایشیا کپ: پاک بھارت ٹاکرا 2 بار ہونے کا امکان

ایشیا کپ 4 یا 5 ستمبر سے شروع ہوسکتا ہے
ایشیا کپ: پاک بھارت ٹاکرا 2 بار ہونے کا امکان

Webdesk

|

2 Jul 2025

نئی دہلی: رواں سال ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا کم از کم 2 بار ہونے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ 4 یا 5 ستمبر سے شروع ہوسکتا ہے، اس صورت میں گروپ مرحلے کا پاک بھارت ٹاکرا 7 ستمبر کو دبئی میں ہوگا جبکہ سپر فور کا میچ 14 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی میزبانی میں ہونے والا ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر کھیلا جائے گا جس کے لیے متحدہ عرب امارات کو وینیو کے طور پر رکھے جانے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا جس کا فائنل 21 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ ایشیا کپ پاکستان، بھارت، افغانستان، بنگلادیش، سری لنکا اور یو اے ای کی ٹیمیں کھیلیں گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!