ایشیا کپ 2023: بھارتی میڈیا اور سیاستدانوں کی پاکستان سے بائیکاٹ کی دھمکیاں

ایشیا کپ 2023: بھارتی میڈیا اور سیاستدانوں کی پاکستان سے بائیکاٹ کی دھمکیاں

ایونٹ میں پاکستان کو شامل کرنے پر بھارتی ایوانوں اور میڈیا پر مودی سرکار سے ایشیا کپ کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے
ایشیا کپ 2023: بھارتی میڈیا اور سیاستدانوں کی پاکستان سے بائیکاٹ کی دھمکیاں

ویب ڈیسک

|

29 Jul 2025

ایشیا کپ کے انعقاد اور شیڈول جاری ہونے کے بعد بھارت کے شرپسند عناصر، میڈیا نمائندوں اور کرکٹرز کے پیٹ میں مروڑ اٹھنے لگی اور وہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کو شامل کرنے پر دھمکیوں پر اتر آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں پاکستان کو شامل کرنے پر بھارتی ایوانوں اور میڈیا پر مودی سرکار سے ایشیا کپ کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بھارتی حکومت پاکستان کو واک اوور دینے کے حق میں نہیں ہے، کیونکہ ایسا کرنے سے پاکستان فاتح قرار پائے گا۔

دوسری جانب، بھارتی حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کسی بھی صورت میں واک اوور نہیں دیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کا مؤقف ہے کہ یہ بھارت کا ٹورنامنٹ ہے اور اس میں پاکستان کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہیے۔ 

ان کا مزید کہنا ہے کہ اگر بھارت نہیں کھیلے گا تو ٹورنامنٹ بھی نہیں ہو سکے گا، اور بھارت کی میزبانی میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں پاکستان کا کھیلنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2023 بھارت کی میزبانی میں متحدہ عرب امارات میں 9 ستمبر سے کھیلا جائے گا۔ اس ٹورنامنٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کم از کم دو اور زیادہ سے زیادہ تین بار ایک دوسرے کے مدمقابل آ سکتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!