ایشیا کپ 2025، پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ 2025، پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

6 ماہ کے دوران دونوں ٹیموں کا یہ دوسرا مقابلہ ہے
ایشیا کپ 2025، پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

Webdesk

|

14 Sep 2025

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا بڑا ٹاکرا دبئی میں کھیلا جارہا ہے، ٹورنامنٹ کے چھٹے میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کے خلاف  ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔

6 ماہ کے دوران دونوں ٹیموں کا یہ دوسرا مقابلہ ہے، پاکستان اور بھارت اس سے قبل چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں مدمقابل آئے تھے۔

دونوں ٹیمیں حالیہ کارکردگی کے لحاظ سے اچھی فارم میں ہیں۔ بھارت نے ایشیا کپ میں یو اے ای کے خلاف 9 وکٹوں سے فتح حاصل کی جبکہ پاکستان نے افغانستان اور یو اے ای کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز میں فتح حاصل کر رکھی ہے۔

ایشیاء کپ میں بھارت نے اب تک 19 میچوں میں سے 10 میں کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان نے 6 میں کامیابی حاصل کی ہے، پاکستان کی بھارت کے خلاف ایشیا کپ میں آخری فتح 2022 میں آئی تھی۔

بھارت 8 بار ایشیا کپ جیت چکا ہے، جبکہ پاکستان صرف بار یہ اعزاز کر پایا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!