ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا کب ہوگا؟

ویب ڈیسک
|
26 Jul 2025
چیئرمین پی سی بی اور ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی نے بالآخر ایشیا کپ 2025 کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔
محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں اس بات کی تصدیق کی کہ ایشیا کپ 2025 متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ "مجھے خوشی ہے کہ میں ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کی تصدیق کر رہا ہوں جو متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا"۔
ٹورنامنٹ 9 سے 28 ستمبر تک کھیلا جائے گا
ٹورنامنٹ 9 ستمبر سے 28 ستمبر 2025 تک کھیلا جائے گا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم شاندار کرکٹ مقابلوں کے منتظر ہیں۔ ٹورنامنٹ کا تفصیلی شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 کی میزبانی بھارت کے پاس ہے، اور اس ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان، متحدہ عرب امارات، ہانگ کانگ اور عمان کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔
کرکٹ کے مداحوں کو ایک بار پھر کانٹے دار مقابلوں کا انتظار رہے گا۔
شیڈول
شیڈول کے مطابق 8 ٹیموں کو دو گروپس اے اور بی میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان اور بھارت دونوں گروپ بی میں شامل ہیں۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج ٹاکرا 14 ستمبر کو ہوگا جبکہ آخری گروپ میچ 19 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
Comments
0 comment