800 روپے میں کینیڈا کا ویزہ، حکومت کی زبردست پیش کش

800 روپے میں کینیڈا کا ویزہ، حکومت کی زبردست پیش کش

حکومت نے 13 ممالک کے شہریوں کیلیے سہولت متعارف کرائی ہے
800 روپے میں کینیڈا کا ویزہ، حکومت کی زبردست پیش کش

ویب ڈیسک

|

12 Apr 2025

اوٹاوا: کینیڈا نے بین الاقوامی سفروں کو آسان بنانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے 13 نئے ممالک کے شہریوں کو ویزے کے بغیر داخلے کی سہولت دے دی ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق اب ان ممالک کے مسافروں کو صرف الیکٹرانک ٹریول آتھارائزیشن (eTA) حاصل کرنا ہوگا، جو آن لائن صرف چند منٹوں میں جاری کر دیا جاتا ہے۔  

کینیڈا کے وزیر امیگریشن، مہاجرین و شہریت شان فریزر نے اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا مقصد سیاحت اور کاروبار کو فروغ دینا اور کینیڈا کے عالمی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔  

انٹیگوا و باربوڈا، ارجنٹائن، کوسٹا ریکا، مراکش، پاناما، فلپائن، سینٹ کٹس اینڈ نیوس، سینٹ لوشیا، سینٹ ونسنٹ اینڈ گرینیڈائنز، سیشلز، تھائی لینڈ، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو اور یوراگوئے۔  

مسافروں کے پاس گزشتہ 10 سالوں میں کینیڈا کا ویزا ہو یا امریکا کا موجودہ نان امیگرنٹ ویزا ہو، یہ سہولت صرف ہوائی سفر کے لیے ہے اور زیادہ سے زیادہ 6 ماہ کے قیام کی اجازت دیتی ہے۔  

eTA کے لیے درخواست دینے کے لیے صرف پاسپورٹ، ای میل اور کریڈٹ کارڈ درکار ہوگا۔  جس کی فیس صرف 800 روپے پاکستانی روپے ہے۔

جو مسافر زمینی یا بحری راستے سے کینیڈا آنا چاہتے ہیں یا ان ممالک سے تعلق نہیں رکھتے، انہیں اب بھی روایتی ویزا درکار ہوگا۔  

کینیڈا کی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف سیاحت اور تجارت کو بڑھائے گا بلکہ امیگریشن کے عمل میں بھی تیزی لائے گا۔ eTA کا نظام پہلے ہی متعدد ممالک کے لیے کامیابی سے کام کر رہا ہے، جس سے مسافروں کو ویزے کے پیچیدہ عمل سے نجات مل گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!