عالمی رہنمائوں کی ٹرمپ کو جیت پر مبارکباد

عالمی رہنمائوں کی ٹرمپ کو جیت پر مبارکباد

ترک صدر نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ٹرمپ کے نئے دور میں امریکا اور ترکیہ کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے۔
عالمی رہنمائوں کی ٹرمپ کو جیت پر مبارکباد

Webdesk

|

6 Nov 2024

تل ابیب: ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدارتی انتخابات میں فتح حاصل کرنے کے بعد اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت میں انتہائی دائیں بازو کے وزراء نے جشن منایا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قومی سلامتی کے وزیر اتمار بین گویر نے ایکس پر کہا کہ جی ہاں، خدا ٹرمپ کو خوش رکھے۔بیزالل سماٹریچ نے کہاکہ خدا اسرائیل کو خوش رکھے، خدا امریکہ کو خوش رکھے۔

حکومت کے ایک اور رکن اور وزیر ثقافت مکی زوہار نے کہاکہ ہماری نگاہیں اگلے چار سالوں پر ہیں۔

ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے ٹرمپ کے نام سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا کہ میں اپنے دوست ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

ترک صدر نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ٹرمپ کے نئے دور میں امریکا اور ترکیہ کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک امریکا تعلقات کو مزید مضبوط اور وسیع کرنے کے لیے نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے بھی اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اور امریکا آزادی، جمہوریت اور دیگر امور میں مشترکہ اقدار کے دفاع کے لیے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوں گے۔

بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنے دوست ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن میں تاریخی کامیابی پر مبارک باد دینا چاہتا ہوں۔

مودی نے ٹرمپ کے سابق دور کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی امریکا اور بھارت کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو سوشل میڈیا پر اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے مبارک باد دی۔ انھوں نے کہا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو تاریخی واپسی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ آپ کی وائٹ ہاس میں واپسی امریکا کے لیے نئی شروعات ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!