عمرہ زائرین پر پابندیاں، نئے ضوابط جاری

ویب ڈیسک
|
13 Apr 2025
ریاض: سعودی وزارت داخلہ نے حج 2025 سے قبل نئے سفر اور داخلے کے ضوابط جاری کر دیے ہیں، جن کا مقصد حجاج کرام کی حفاظت اور مکہ مکرمہ میں داخلے کو منظم کرنا ہے۔
13 اپریل 2025 کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، عمرہ ویزہ رکھنے والے افراد کے لیے سعودی عرب میں داخلے کی آخری تاریخ 13 اپریل ہے، جبکہ ملک سے روانگی کی آخری تاریخ 29 اپریل مقرر کی گئی ہے۔
حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی شخص مقررہ مدت تک سعودی عرب سے نہیں نکلتا تو یہ امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی تصور ہوگا۔
مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندیا
23 اپریل سے مکہ مکرمہ میں داخلہ صرف ان افراد کو دیا جائے گا جن کے پاس درج ذیل دستاویزات ہوں:
معتبر کام کا اجازت نامہ
مکہ سے جاری شدہ رہائشی شناختی کارڈ
سرکاری حج اجازت نامہ
دیگر علاقوں کے غیر ملکی مقیم افراد مکہ میں داخل نہیں ہو سکیں گے، سوائے اجازت نامہ حاصل کرنے والوں کا۔
- چیک پوسٹس (جیسے الشمیسی) پر بغیر اجازت داخلہ کی کوشش کرنے والوں کو روک لیا جائے گا۔
عمرہ اجازت ناموں پر عارضی پابندی
29 اپریل سے 10 جون 2025 تک "نسک" پلیٹ فارم کے ذریعے عمرہ اجازت نامے جاری نہیں کیے جائیں گے۔
Comments
0 comment