عمران خان اور بیٹی گھر میں آتشزدگی سے جاں بحق
واقعہ شارجہ کی رہائشی عمارت میں پیش آیا، اہلیہ اور بچہ شدید زخمی
ویب ڈیسک
|
25 Jan 2024
متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں مقیم پاکستانی شہری کے گھر میں خوفناک آتشزدگی ہوئی جس میں باپ اور بیٹی جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق شارجہ میں مقیم پاکستانی شہری کے گھر آتشزدگی کے افسوسناک واقعے میں خاندان کے سربراہ عمران خان اور ان کی ایک بیٹی جاں بحق ہوگئیں۔
آتشزدگی کے نتیجے میں اہلیہ اور دو بچے آتشزدگی سے زخمی ہوئے، جنہیں شارجہ کے قاسمیہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور زخمی اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔
پاکستانی قونصل خانے کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دبئی میں پاکستان کا قونصلیٹ جنرل اس کمپنی سے رابطے میں ہے جس میں مرحوم عمران خان ملازم تھے۔ آزمائش اور غم کی گھڑی میں متاثرین کے اہل خانہ سے رابطہ میں ہیں اور متاثرہ خاندان کی مدد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
Comments
0 comment