آگرہ میں تاج محل کو بم سے اڑانے کی دھمکی

آگرہ میں تاج محل کو بم سے اڑانے کی دھمکی

اتر پردیش سیاحت کے علاقائی دفتر کو ایک ای میل موصول ہوئی
آگرہ میں تاج محل کو بم سے اڑانے کی دھمکی

Webdesk

|

3 Dec 2024

آگرہ: بھارتی شہر آگرہ میں بنی تاریخی عمارت تاج محل کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش سیاحت کے علاقائی دفتر کو ایک ای میل موصول ہوئی، جس میں تاج محل کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔ تاہم  پولیس نے اس دھمکی کو جھوٹ قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دھمکی کی اطلاع کے فوری بعد بم ڈسپوزل یونٹ، ڈاگ اسکواڈ اور دیگر سیکیورٹی ٹیموں کو متحرک کیا گیا، لیکن تلاشی کے دوران کوئی مشکوک شے برآمد نہیں ہوئی۔

تاج محل کے سیکیورٹی انچارج سید اریب احمد کا کہنا ہے کہ اتر پردیش سیاحت کے دفتر کو ایک ای میل موصول ہوئی جس میں تاج محل کو اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی، تاہم  ہم نے ای میل کے مطابق کچھ نہیں پایا۔

انہوں نے کہا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ، ڈاگ اسکواڈ اور دیگر ٹیمیں حفاظتی جانچ کے لیے تاج محل پہنچی تھیں، جس کے بعد اس دھمکی کو جھوٹ قرار دیا گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!